اردو
Sorah Ad-Dukhan ( The Smoke )

Verses Number 59

حمSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 1 ↓
حٰم
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 2 ↓
اس کتاب روشن کی قسم
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 3 ↓
کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 4 ↓
اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں
أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 5 ↓
(یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں
رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 6 ↓
(یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُم مُّوقِنِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 7 ↓
آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو
لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الأَوَّلِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 8 ↓
اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے
بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 9 ↓
لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاء بِدُخَانٍ مُّبِينٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 10 ↓
تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 11 ↓
جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 12 ↓
اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں
أَنَّى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 13 ↓
(اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَّجْنُونٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 14 ↓
پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے
إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلا إِنَّكُمْ عَائِدُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 15 ↓
ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو
يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنتَقِمُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 16 ↓
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے
وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 17 ↓
اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے
أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 18 ↓
(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
وَأَنْ لّا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ إِنِّي آتِيكُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 19 ↓
اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں
وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 20 ↓
اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
وَإِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 21 ↓
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ
فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَؤُلاء قَوْمٌ مُّجْرِمُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 22 ↓
تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 23 ↓
(خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے
وَاتْرُكْ الْبَحْرَ رَهْوًا إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 24 ↓
اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا
كَمْ تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 25 ↓
وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے
وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 26 ↓
اور کھیتیاں اور نفیس مکان
وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 27 ↓
اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے
كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 28 ↓
اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاء وَالأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنظَرِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 29 ↓
پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 30 ↓
اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
مِن فِرْعَوْنَ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 31 ↓
(یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا
وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 32 ↓
اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا
وَآتَيْنَاهُم مِّنَ الآيَاتِ مَا فِيهِ بَلاء مُّبِينٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 33 ↓
اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
إِنَّ هَؤُلاء لَيَقُولُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 34 ↓
یہ لوگ یہ کہتے ہیں
إِنْ هِيَ إِلاَّ مَوْتَتُنَا الأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 35 ↓
کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں
فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 36 ↓
پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ أَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 37 ↓
بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لاعِبِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 38 ↓
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا
مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلاَّ بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لا يَعْلَمُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 39 ↓
ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 40 ↓
کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے
يَوْمَ لا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلا هُمْ يُنصَرُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 41 ↓
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی
إِلاَّ مَن رَّحِمَ اللَّهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 42 ↓
مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے
إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 43 ↓
بلاشبہ تھوہر کا درخت
طَعَامُ الأَثِيمِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 44 ↓
گنہگار کا کھانا ہے
كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 45 ↓
جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
كَغَلْيِ الْحَمِيمِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 46 ↓
جس طرح گرم پانی کھولتا ہے
خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاء الْجَحِيمِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 47 ↓
(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ
ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 48 ↓
پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 49 ↓
(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے
إِنَّ هَذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 50 ↓
یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 51 ↓
بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے
فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 52 ↓
(یعنی) باغوں اور چشموں میں
يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 53 ↓
حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
كَذَلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 54 ↓
اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 55 ↓
وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
لا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلاَّ الْمَوْتَةَ الأُولَى وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 56 ↓
(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
فَضْلا مِّن رَّبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 57 ↓
یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 58 ↓
ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں
فَارْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 59 ↑
پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں