اردو
Sorah Al-Waqi'ah ( The Event )

Verses Number 96

إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 1 ↓
جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 2 ↓
اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 3 ↓
کسی کو پست کرے کسی کو بلند
إِذَا رُجَّتِ الأَرْضُ رَجًّاSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 4 ↓
جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے
وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 5 ↓
اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں
فَكَانَتْ هَبَاءً مُّنبَثًّاSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 6 ↓
پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں
وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلاثَةًSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 7 ↓
اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 8 ↓
تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 9 ↓
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 10 ↓
اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں
أُوْلَئِكَ الْمُقَرَّبُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 11 ↓
وہی (خدا کے) مقرب ہیں
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 12 ↓
نعمت کے بہشتوں میں
ثُلَّةٌ مِّنَ الأَوَّلِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 13 ↓
وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے
وَقَلِيلٌ مِّنَ الآخِرِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 14 ↓
اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے
عَلَى سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 15 ↓
(لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر
مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 16 ↓
آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 17 ↓
نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 18 ↓
یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر
لا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلا يُنزِفُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 19 ↓
اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 20 ↓
اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 21 ↓
اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے
وَحُورٌ عِينٌSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 22 ↓
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 23 ↓
جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی
جَزَاء بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 24 ↓
یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے
لا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلا تَأْثِيمًاSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 25 ↓
وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ
إِلاَّ قِيلا سَلامًا سَلامًاSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 26 ↓
ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 27 ↓
اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں
فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 28 ↓
(یعنی) بےخار کی بیریوں
وَطَلْحٍ مَّنضُودٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 29 ↓
اور تہہ بہ تہہ کیلوں
وَظِلٍّ مَّمْدُودٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 30 ↓
اور لمبے لمبے سایوں
وَمَاء مَّسْكُوبٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 31 ↓
اور پانی کے جھرنوں
وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 32 ↓
اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں
لّا مَقْطُوعَةٍ وَلا مَمْنُوعَةٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 33 ↓
جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے
وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 34 ↓
اور اونچے اونچے فرشوں میں
إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 35 ↓
ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًاSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 36 ↓
تو ان کو کنواریاں بنایا
عُرُبًا أَتْرَابًاSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 37 ↓
(اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر
لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 38 ↓
یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے
ثُلَّةٌ مِّنَ الأَوَّلِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 39 ↓
(یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں
وَثُلَّةٌ مِّنَ الآخِرِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 40 ↓
اور بہت سے پچھلوں میں سے
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 41 ↓
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں
فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 42 ↓
(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں
وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 43 ↓
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں
لّا بَارِدٍ وَلا كَرِيمٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 44 ↓
(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُتْرَفِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 45 ↓
یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے
وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 46 ↓
اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے
وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَبْعُوثُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 47 ↓
اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟
أَوَ آبَاؤُنَا الأَوَّلُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 48 ↓
اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟
قُلْ إِنَّ الأَوَّلِينَ وَالآخِرِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 49 ↓
کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے
لَمَجْمُوعُونَ إِلَى مِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 50 ↓
(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 51 ↓
پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو!
لَآكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 52 ↓
تھوہر کے درخت کھاؤ گے
فَمَالِؤُونَ مِنْهَا الْبُطُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 53 ↓
اور اسی سے پیٹ بھرو گے
فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 54 ↓
اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے
فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 55 ↓
اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں
هَذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 56 ↓
جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی
نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلا تُصَدِّقُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 57 ↓
ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟
أَفَرَأَيْتُم مَّا تُمْنُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 58 ↓
دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو
أَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 59 ↓
کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 60 ↓
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں
عَلَى أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لا تَعْلَمُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 61 ↓
کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الأُولَى فَلَوْلا تَذَكَّرُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 62 ↓
اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
أَفَرَأَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 63 ↓
بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو
أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 64 ↓
تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟
لَوْ نَشَاء لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 65 ↓
اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ
إِنَّا لَمُغْرَمُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 66 ↓
(کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 67 ↓
بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب
أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاء الَّذِي تَشْرَبُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 68 ↓
بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو
أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 69 ↓
کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟
لَوْ نَشَاء جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلا تَشْكُرُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 70 ↓
اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟
أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 71 ↓
بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو
أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِؤُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 72 ↓
کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟
نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِّلْمُقْوِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 73 ↓
ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 74 ↓
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو
فَلا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 75 ↓
ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم
وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 76 ↓
اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 77 ↓
کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے
فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 78 ↓
(جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)
لّا يَمَسُّهُ إِلاَّ الْمُطَهَّرُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 79 ↓
اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 80 ↓
پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے
أَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 81 ↓
کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 82 ↓
اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو
فَلَوْلا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 83 ↓
بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے
وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 84 ↓
اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَكِن لّا تُبْصِرُونَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 85 ↓
اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے
فَلَوْلا إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 86 ↓
پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو
تَرْجِعُونَهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 87 ↓
تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟
فَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 88 ↓
پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِيمٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 89 ↓
تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں
وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ أَصْحَابِ الْيَمِينِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 90 ↓
اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے
فَسَلامٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 91 ↓
تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام
وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 92 ↓
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 93 ↓
تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 94 ↓
اور جہنم میں داخل کیا جانا
إِنَّ هَذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 95 ↓
یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِSorah Al-Waqi'ah ( The Event ) Verse Number 96 ↑
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو